ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی۔مبینہ آڈیو لیک میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ ایک بات کہنا چاہتا ہوں اس پر خواجہ طارق نے ہاں میں جواب دیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایک ججمنٹ ضرور دیکھ لینا، 7 ممبر ججمنٹ ہے، اس پر خواجہ طارق نے سوال کیا کہ کتنی جی؟سابق چیف جسٹس نے کہا کہ جی یہ سوموٹو ہے گا نمبر 4 آف 2010، سر یہ 7 ممبر ججمنٹ 2012 سپریم کورٹ پیج نمبر 553 پر رپورٹڈ ہے۔خواجہ طارق نے کہا اچھا جی، میں دیکھ لوں گا، اس پر ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کا جو بھی وکیل ہے اسے کہیں ذرا یہ دیکھ لے، اس میں ہے کہ بھئی اگر۔۔۔۔چلو خیر جب آپ وہ پڑھو گے تو خود پتا لگ جائے گا۔اس پر خواجہ طارق نے کہا کہ میں پڑھ لوں گا، میں نے وہ 7 ممبر بینچ والی ججمنٹ بھی دیکھ لی ہے، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایکٹ نہیں بنتا، اسے اگر آپ غور سے پڑھیں تو کلاز تھری میں ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جواب دیا کہ جی جی، خواجہ طارق نے اس پر کہا کہ اس میں انہوں نے رستہ بھی دیا ہوا ہے، وہ دیکھ لینا ذرا۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ جی سر میں نے دیکھا ہے، وہی تو ہمارے پاس وے آؤٹ ہے، اس پر خواجہ طارق نے کہا کہ وہ وے آؤٹ ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وہی تو وے آؤٹ ہے ورنا تو کیس ہی نہیں بنتا، اس پر خواجہ طارق نے کہا کہ ہاں جی بالکل ٹھیک ہے میں یہ بھی دیکھ لوں گا۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ اور دوسرا خواجہ صاحب اگر آپ کا کوئی بندہ تیار ہو، تو منیر احمد خان والا بھی استعمال کرلو، توہین عدالت کا بالکل کلیئر کیس ہے۔

اس پر خواجہ طارق نے جواب دیا کہ وہ بھی ہو رہا ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کل جو کچھ ہوا آزاد جموں و کشمیر میں اس کے بعد تو کوئی۔۔۔۔ خواجہ طارق نے کہا کہ ہم صرف 3 ممبر بینچ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں، اس میں مزید گھنٹہ آدھا گھنٹہ لگ سکتا ہے، اس کے بعد ہم توہین عدالت کیس فائل کر رہے ہیں۔خواجہ طارق کے جواب میں ثاقب نثار نے کہا کہ چلو ٹھیک ہے، شکریہ سر شکریہ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…