ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سوئی ناردرن کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز کی تقسیم کا آغاز

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات اور مہنگائی کے باعث وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے سوئی ناردرن گیس کو رمضان المبارک کے دوران مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کی ہدایات جاری کی تھیں۔

مذکورہ ہدایات کی روشنی میں اور پروگرام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئی ناردرن بورڈ اآف ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ نے فوری طور پر راشن تقسیم پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے دس کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی۔ سوئی ناردرن گیس نے الخدمت فاؤنڈیشن، سیلانی ویلفیئر اور اخوت کیتعاون سے راشن تقسیم کا آغاز کیا تاکہ مستحق افراد کی درست نشاندہی اور شفاف طریقے سے سامان کی تقسیم یقینی بنائی جاسکے۔اس پروگرام کے لیے مختص کردہ رقم کو تینوں شریک تنظیموں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم پروگرام کے تحت لاہور، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، ساہیوال، سیالکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، ایبٹ آباد، سرگودھا، فیصل آباد، شیخوپورہ، ملتان اور بہاولپور میں دس ہزار مستحق خاندانوں میں باوقار طریقے سیراشن تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہر مستحق خاندان کو دس ہزار روپے مالیت کا راشن دیا جاتا ہے۔ راشن تقسیم کے اس پروگرام کوسوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل تمام ریجنز تک توسیع دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کی مدد کی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…