ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہورہائی کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوپارٹی عہدے سے ہٹانے کی

درخواست پر سماعت ہوئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار آفاق احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔عدالت نے رجسٹرار آفس کا دفتری اعتراض ختم کردیا اور درخواست کو سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہا کہ نااہلی کا معاملہ دیکھنا تو الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ، جس پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس پر مزید دلائل کے لئے وقت دیاجائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کےحقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، عدالت عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن سےرجوع کیا مگرعہدےسےہٹانےکی درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی، استدعا ہے عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…