اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

سیم بلنگز نے پی ایس ایل کو ٹاپ کی لیگ قرار دے دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی سیم بلنگز نے کہا ہے کہ بطور غیر ملکی کرکٹر یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے پاکستان میں کرکٹ کی کیا قدر ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا تجربہ انجوائے کر رہا ہوں،یہاں گرائونڈ اچھے ہیں

اور وکٹیں بیٹنگ کے لیے آسان ہیں۔سیم بلنگز نے کہا کہ ٹیم کا ماحول زبردست ہے، ڈرسینگ روم کلچر کو انجوائے کر رہا ہوں، اس ماحول کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کی کنڈیشنز مختلف تھیں، وہاں گیند کو زیادہ قوت سے ہٹ کرنا پڑتا تھا جبکہ یہاں آسان ہے۔سیم بلنگز نے کہا کہ لاہور میں تمام میچز میں ہاس فل تھا جو ناقابل یقین رہا، امید ہے میں اپنی کارکردگی سے فینز کو مطمئن کر پایا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سمیت ہر لیگ کی اپنی خوبیاں ہیں، یہاں کافی بولرز اچھی رفتار سے گیند کراتے ہیں جو دیگر جگہوں پر عام نہیں۔سیم بلنگز نے کہا کہ پی ایس ایل کوالٹی اور تفریح دونوں لحاظ سے ٹاپ کی لیگ ہے، ذاتی ہدف نہیں، ٹیم کا جیتنا اہم ہے، میں ٹیم کی جیت کے لیے جو ہوسکے گا کروں گا، قلندرز کو ٹرافی جتوانا میرا عزم ہے۔لاہور قلندرز کے کھلاڑی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں نے بہت متاثر کیا ہے، انہیں بطور بولر اور کپتان بہت کچھ دیکھنا ہوتا ہے اور وہ بڑے تحمل سے ہر چیز کو ہینڈل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اس سال شاہین آفریدی قلندرز کو ایک اور ٹرافی جتوائیں گے، حارث، شاہین، راشد اور زمان کے ہوتے ہوئے ہمارا بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے،اچھی بات ہے کہ میں ان کی ٹیم میں ہوں، مخالف ٹیم میں نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…