بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات، سبی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

datetime 6  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی،جس میں ملک کی مجموعی صوتحال،دونوں صوبوں کے درمیان تعاون بڑھانے، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں

اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے سبی میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وطن عزیز کے پائیدار امن کے لئے ہر ایک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کو باہمی اختلافات بھلا کر ایک ہونا ہو گا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ عوام متحد ہیں،دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں صوبوں کے درمیان تعاون میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے سندھ اور پنجاب دونوں کو فائدہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…