اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ کا پاکستان آنے کا اعلان

datetime 24  فروری‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ اور ماڈل سونم باجوہ نے رواں سال پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔سونم باجوہ جو اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی پسند کی جاتی ہیں نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر پاکستان آنے کے

حوالے سے انکشاف کیا۔صارفین کے ساتھ سوال وجواب کے سیشن میں ایک پاکستانی مداح نے سونم سے پنجابی میں درخواست کی کہ ‘سونم جی کدی پاکستان وی آؤ( سونم جی کبھی پاکستان بھی آئیں)۔پاکستانی مداح کی اس درخواست پر سونم نے کہا کہ اس سال آئیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے خاموش رہنے والا ایموجی بھی لگایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ سال ریڈیو پورٹل کنیکٹ ایف ایم کینیڈا میں گفتگو کرتے ہوئے سونم سے ان کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک راز ہے جسے میں افشا نہیں کرسکتی، اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ جس شخص سے میں تعلقات بڑھاتی وہ شادی شدہ ہے۔سونم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا وہ شخص فواد خان ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہیں ہوتے تو میں ان کے ساتھ مزید تعلقات بڑھاتی، مجھے وہ پسند ہیں۔انہوں نے مزید کہا یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…