کراچی(این این آئی)کراچی میں ایئر پورٹ پر ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 ہزار میٹر ہو گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے امکان ہے جبکہ صبح میں دھند ہو سکتی ہے۔کراچی میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔