ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز ملتان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کے فین نکلے

datetime 10  فروری‬‮  2023 |

ملتان 10 فروری: آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز ملتان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کے فین نکلے۔ ملتان اور ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر و ممتاز صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی کی دعوت پر ملتان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے

ملتان میں تیار ہونے والی مصنوعات بالخصوص رومی فیبرکس کی مصنوعات کے معیار کو سراہا اور انہیں عالمی معیار کے مطابق قرار دیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کاروبار اور انڈسٹری کا پوٹینشل موجود ہے۔ اسی کے پیش نظر ملتان کے صنعتکاروں کو آسٹریلیا میں ان کے شعبے سے متعلق سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ ملتان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا معیار دنیا کی بہترین ٹیکسٹائل میں کیا جا سکتا ہے۔ ممتاز صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے بتایا کہ گزشتہ 7 عشروں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستگی ہمارے پروفیشنل ازم کا عروج ہے۔ کپاس اور دیگر زرعی اجناس میں جدت اور بہتری لانے کیلئے آسٹریلیا کی زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ خواجہ جلال الدین رومی نے مزید بتایا کہ کاروبار کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کا احساس سماجی ذمہ داری ہے، اسی لئے جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے تحت جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کے مختلف پراجیکٹس قائم کئے گئے ہیں۔ ہسپتالو ں، ریلوے سٹیشن اور دیگر مقامات پر کھانا اور نادار طبقات کو راشن فراہم کیا جاتا ہے۔ خواجہ جلال الدین رومی نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی گئیں اور متاثرین کو بروقت خشک خوراک اور ادویات فراہم کی گئیں۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر پاکستان میں آسٹریلیا کی پولیٹیکل سیکرٹری بھی موجود تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…