اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں پہلے کاروباری روز کے اختتام پر سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق فی تولہ قیمت میں آج مزید 1500 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام1286 روپے بڑھ کر 180470 روپے ہے۔