ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہی ہوں گے، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ڈٹ گئے

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہوں گے۔اطلاعات ہیں کہ مکی آرتھر کا انگلش کانٹی ڈربی شائر سے 2025تک معاہدہ ہے جسے وہ چھوڑنا نہیں چاہتے۔مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ بھی منسلک ہونے کے لیے رضا مند ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مکی آرتھر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے، تاہم وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی منتخب کردہ کوچنگ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اس سلسلے میں ذمے داریاں ادا کریں گے۔مکی آرتھر انگلش کانٹی ڈربی شائر کے ساتھ معاہدے میں ہیں اور کانٹی سیزن جاری ہے، لہذا مکی آرتھر اپنی ذمے داریاں ادا کر نے کے بعد قمی ٹیم کو جوائن کریں گے۔اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں مکی آرتھر ہی قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمے داریاں نبھائیں گے۔جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ)میں پیدا ہونے والے مکی آرتھر جنھوں نے 110 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں، ماضی میں جنوبی افریقہ، آسڑیلیا اور سری لنکا کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔6مئی 2016ء کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے والے مکی آرتھر کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی، تاہم 2019 آئی سی سی ورلڈ کپ جہاں پاکستان ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیل سکی۔اس کے بعد احسان مانی نے چئیرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مکی آرتھر کو فارغ کر دیا تھا، اب مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے نجم سیٹھی کی مکی آرتھر کے ساتھ بات چیت تقریبا طے ہو چکی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…