اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں تین دن سے ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد درجہ حرارت کم ترین سطح پر آگیا جب کہ کچھ علاقوں میں منفی بھی ریکارڈ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رواں موسم سرما میں درجہ حرارت پہلی بار کم ترین سطح پر آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  کئی علاقوں میں یہ 1.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

جب کہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک پہاڑی علاقے کے تالاب کو جما ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شارجہ کے اس تالاب کو دیکھنے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نثار احمد کونالور نے لکھا کہ پہاڑی سڑک پر 8.5کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے ایک جمے ہوئے تالاب پر پہنچے ہیں۔ ساتھ میں اہل خانہ بھی ہے اور ہم نے بمشکل چائے بنائی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے ایک صحرا کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا تھا جب کہ شہروں میں مسلسل تین دن سے بارش ہو رہی ہے۔ 118ملی میٹر بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے بتایا ہے کہ صبح موسم صاف ہوگیا۔ اگلے پانچ دنوں تک بارش کا امکان نہیں تاہم موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا البتہ 31جنوری کو درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…