ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری

datetime 30  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اگلے 6 گھنٹوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔دوسری جانب پیر کے روز اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری امکان ہے۔

اس دوران پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدیدبرفباری متوقع۔جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب :منڈی بہاولدین 65، منگلہ 52، جہلم 36، فیصل آباد 26، مری 21، حافظ آباد 20،اسلام آباد (زیرو پوائنٹ19، سیدپور 16، گولڑہ 12،بوکڑہ 11،ایئر پورٹ 06)، راولپنڈی (چکلالہ 19، شمس آباد 16) ،گجرات 13، سرگودھا 12، چکوال 08، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 08، سٹی 03)گوجرانوالہ، نارووال 07، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، اٹک 03، ساہیوال 02، لاہور (ایئر پورٹ ، سٹی 02)، جھنگ 01، کشمیر:کوٹلی 32، راوالاکوٹ 19، گڑھی دوپٹہ 12، مظفر آباد (سٹی 08، ایئر پورٹ 07)،خیبر پختونخوا: کاکول 15، بالاکوٹ 11، مالم جبہ 10، دیر (لوئر 10)، دروش ،میرکھانی 09، کالام 04، پاراچنار، سیدو شریف، پٹن 03، مردان 02، چراٹ 01، گلگت بلتستان: استور 12، چلاس، اسکردو 02، گلگت، گوپس 01، بلوچستان : کوئٹہ(شیخ ماندہ 05،سمنگلی04) اور دالبندین میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری: مری 8.5، مالم جبہ 05، استور4.6، راوالاکوٹ 04، چترال 2.4، کالام 02، اور اسکردو میں 1.3 انچ برفباری ریکاردڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ،پاراچنار، قلات منفی07،گوپس منفی 06، کالام منفی 05،مالم جبہ، مسلم باغ اورکوئٹہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…