نیویارک(این این آئی )امریکی خلائی ادارے ناسا کے ماہرین فلکیات نے مریخ پر ایک عجیب و غریب پتھر دریافت کیا ہے جو ریچھ کے چہرے سے مشابہت رکھتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایروزنا یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے ویب سائٹ پر بیئر آن مریخ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں پتھر میں حیران کن طور پر ریچھ جیسی شکل دیکھی جاسکتی ہے۔ہائی رائس کے محقق کا بتانا ہے کہ دراصل سرخ سیارے پر موجود پہاڑی میں وی کے سائز کا ٹوٹنے والا ڈھانچہ، (ناک)، دو گڑھے (آنکھیں) اور ایک سرکلر فریکچر پیٹرن (سر) ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ناک آتش فشاں یا مٹی کا راستہ ہو اور جمع لاوا یا مٹی کا بہاو ہو۔؟