ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

انگور کون سے موذی مرض سے بچانے میں مددگار ہے، ماہرین کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ انگور کھانے سے جلد کی تیزابیت یا سورج کی روشنی میں جسم جلنے کے مسئلے سے بچا جا سکتا ہے۔جلد کی تیزابیت یا جسم کے دھوپ میں جلنے کو انگریزی میں سن برن کہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سن برن کا مسئلہ سورج کی

الٹرا وائلٹ (یو وی)یا شعاوں سے جلد کو جلانے سے پیدا ہوتا ہے اور سورج کی روشنی یا شعاوں سے جلد کے جلنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔امریکا اور یورپی ممالک میں سالانہ لاکھوں افراد کو ان ہی مسائل کی وجہ سے جلد کی کینسر لاحق ہوجاتی ہے اور وہاں کے لوگ سورج کی تپش سے بچنے کے لیے مختلف طریقے آزماتے ہیں۔وہاں ماہرین نے انگوروں کے جلد کی جلن پر اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک محدود تحقیق کی، جس کے لیے انہوں نے تین درجن افراد کی خدمات حاصل کیں۔امریکی ماہرین نے جلد کی جلن پر انگوروں کے اثرات جاننے کے لیے 24 سے تقریبا 56 سال کی عمر 36 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، جس میں سے 7 افراد تحقیق کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔بعد ازاں ماہرین نے رہ جانے والے 29 رضاکاروں پر تحقیق کی اور انہیں دو ہفتوں تک یومیہ تقریبا 400 گرام انگور کھانے کا کہا گیا۔تحقیق میں شامل 16 مرد اور 15 خواتین میں سے نصف کو دو ہفتوں تک مختلف یعنی سرخ، گلابی، جامنی اور ہرے انگور کھانے کی ہدایت کرنے سے قبل انہیں دیگر متعدد غذائیں کھانے سے روکا گیا اور ان کے مختلف ٹیسٹس بھی کیے گئے جب کہ ان کی جلد پر شعاوں کو برداشت کرنے کی حساسیت بھی چیک کی گئی۔ماہرین نے دو ہفتوں بعد تمام رضاکاروں کے ٹیسٹس کیے، ان کے خون کے نمونے، پیشاب اور پاخانے کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جب کہ ان کی جلد میں شعاوں کی حساسیت کو بھی چیک کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ یومیہ تقریبا 400 گرام انگور کھانے والے افراد کے جلد کی حساسیت بڑھ گئی تھی اور وہ سورج کی متوسط تپش کو زیادہ دیر تک برداشت کرنے کے قابل ہوگئے تھے

اور انہیں کسی طرح کی جلد یا گرمائش کا احساس نہیں ہوا۔جب کہ ایسے افراد کے خون، پیشاب اور پاخانے کے ٹیسٹس بھی کم انگور کھانے والے افراد کے مقابلے زیادہ بہتر آئے۔ماہرین نے تجویز دی کہ جلد کی جلن جیسے مسائل سے دوچار افراد یومیہ 380 سے 400 گرام انگور کھائیں

تو ان کی جلد سورج کی تپش کو برداشت کرنے کے اہل ہوجائے گی۔ماہرین نے کہا کہ مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم انگوروں کو یومیہ غذا بنانے سے دیگر بھی کئی طرح کے طبی فوائد ہوسکتے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…