ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹر نے تو جواب دے دیا تھا لیکن قرآن کی برکت سے زندہ ہوں۔۔ 80 سالہ بزرگ جان لیوا کینسر کے باوجود کیسے زندہ ہیں؟

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قرآن مجید ایک معجزہ ہے۔ اس بات میں تو کوئی شبہ نہیں مگر کچھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن سے ایمان ایک بار پھر تازہ ہوجاتا ہے۔ جیسے کہ ان بزرگ کے ساتھ پیش آیا واقعہ جو صرف چند دن کے مہمان تھے لیکن قرآن کی برکت سے زندہ ہیں۔کے فوڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے تو مجھے جواب دے دیا تھا کہ آپ کی عمر اتنی زیادہ ہوگئی ہے

اور کینسر آپ کے جسم میں پھیل چکا ہے اس کا علاج ممکن نہیں۔ یہ خبر تیزی سے پھیل گئی اس کے بعد سارے محلے والے اور رشتے دار مجھ سے ملنے آئے۔ سب کو لگتا تھا میں چند دن کا مہمان ہوں آج کل میں میرا انتقال ہوجائے گا۔یہ کہنا ہے شیخوپورہ کے 80 سالہ بزرگ کا جن کا نام شیخ اقبال ہے۔ شیخ اقبال پچھلے 3 برسوں سے گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق ان کا کینسر پیٹ تک چلا گیا ہے۔ شیخ اقبال کا کہنا ہے کہ انھوں نے جب دیکھا کہ ڈاکٹروں سے علاج ممکن نہیں تو انھوں نے قرآن مجید کی تلاوت سے خود اپنا علاج کرنا شروع کردیا۔شیخ اقبال کہتے ہیں کہ وہ ہر 3 دن میں پورا ایک قرآن مجید تلاوت کے ساتھ پڑھتے ہیں اور یہ اس تلاوت کی برکت ہے کہ وہ ڈاکٹر کے جواب دینے کے باوجود ابھی تک زندہ ہیں اور انھیں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی۔شیخ اقبال نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے اور اللہ کے کلام میں کتنی شفا ہے اس بات پر ان کا پورا یقین ہے۔ اب لوگ ان سے کہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس قرآن مجید پڑھا ہوا ہے تو ان کے پیاروں کو بخش کر دعا کریں تب شیخ اقبال مرنے والوں کواپنا پڑھا ہوا قرآن بخش دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف کلام پاک کی برکت کی وجہ سے وہ زندہ ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…