منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو ایک اجتماعی قبر بنا کر ہم سب کو اس میں زندہ ہی دفن کر دے، شہریوں کا شدید ردعمل

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپورخاص(این این آئی) پٹرول مصنوعات میں اضافہ عوام نے مسترد کردیا، موجودہ حکومت کا سار ا زور چیزیں مہنگی کرنے پر لگا ہوا ہے،آٹا، دالیں،گھی کے بعد اب پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا عوا م کو زندہ قبر میں اتارنے کے م2ترادف ہے عوام کا ردعمل، پیڑول پمپوں پر پمپ ملازمین اور عوام کے درمیان تکرار

اور تلخ کلامی میں اضافہ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35,35روپے اضافے کو میرپورخاص کے شہریوں نے مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل کا اظہا رکیا ہے اس حوالے سے شہریوں عبدالحسیب، ناصر خان، جہانگیر،آفتا ب صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے ملکی میں مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفون آیا ہوا ہے بارشوں سے پہلے ہی ہم تباہ ہوچکے ہیں ہیں اوپر سے موجودہ حکومت کے دور میں آٹا،گھی، دالیں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا میں بے تحاشہ اضافہ کیا جاچکا ہے اور اب پیڑول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر کے مزید مہنگائی کا راستہ کھول دیا ہے رکشہ ڈرائیور آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ پیڑول مہنگا ہونے سے ہمارے کام پر بڑا اثر پڑے گے حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ہے تو ایک اجتماعی قبر بنا کر ہم سب کو اس میں زندہ ہی دفن کر دے تاکہ جان ہی چھوٹ جائے جبکہ اچانک پیڑول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پمپ ملازمین اور شہریوں کے درمیان سخت تکرار اور تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…