اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کردیا ہے مگر فی لیٹر لیوی کو 50 روپے پر برقرار رکھا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کو 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھا ہے، مگر ڈیزل پرفی لیٹر لیوی 5 روپے بڑھادی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس اضافے کے بعد ڈیزل پر لیوی 40 روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔اسی طرح مٹی کیتیل پر لیوی 5 روپے 90 پیسے کم کردی گئی، جس کے بعد مٹی کے تیل پر لیوی 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ 236 روپے 40 پیسے کے اوسط ڈالر ایکسچینج ریٹ پرکیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق16 جنوری سے 27 جنوری تک کے ڈالر کا اوسط ایکسچینج ریٹ کو مدنظر رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل و دیگر مصنوعات 11 فیصد تک مہنگی ہوئی ہیں۔