جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر حسن عابد نے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حسن عابد سوشل میڈیا پر اپنی ‘ٹرانسیشن ویڈیوزکے باعث خاصے مقبول تھے،

یہی وجہ تھی کہ ان کی ایک ایک ویڈیو وائرل ہوتی جس پر ہزاروں لاکھوں ویوز آتے۔گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حذف کر دیے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘شاید لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ اچانک کیا ہے لیکن نہیں، میں کئی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جس کے پاس میری کوئی بھی ویڈیو ہے وہ برائے مہربانی ڈیلیٹ کر دے، مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھیں گے۔حسن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں آپ لوگوں کو گانے سنانے کی وجہ بنتا تھا، اور آپ لوگوں کو گناہگار کرتا تھا، اسی کی وجہ سے میرے گناہوں میں مزید اضافہ ہوتا۔سابق ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ ‘مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ملال نہیں، امید ہے آپ سب بھی میرے اس فیصلے کا احترام کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…