جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکے راولپنڈی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابقوفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے جنوبی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،

زلزلے کے جھٹکے کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے۔ اتوار کو محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا دورانیہ چند سیکنڈ تھا جس کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی 150 کلو میٹر تھی۔یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی)نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اٹک کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان سمیت ایران اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 5 جنوری کو بھی اسلام آباد، لاہور، پشاور، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی)نے بتایا کہ 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے شام کو 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا، زلزلے کی گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور افغانستان کے شہر جورم سے 43 کلومیٹر دور تھی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کابل سمیت دیگر علاقوں اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ملک کے دیگر شہروں ملتان، راولپنڈی، مری، چنیوٹ، شور کوٹ، نوشہرہ، کوٹلی اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔اس سے ایک روز قبل بھی نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کی تصدیق کی تھی۔ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، گوجرانوالہ، شرقپور، جڑانوالا اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلومیٹر دور تھا۔لاہور کے چند شہریوں نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے زلزلے سے قبل ایک آواز سنی تاہم کسی قسم کا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…