ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایمریٹس کی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوکیو سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز میں بچے کی پیدائش ، والدہ اور بچہ صحت مند ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 19جنوری کو ٹوکیو سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی ایک پرواز کے دوران پیش آیا ہے۔ وقت نیوز کے مطابق

ائیر لائن نے دی نیشنل کو ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ 19 جنوری کو پروازEK319 میں 35 ہزارمیٹرکی بلندی پر پیش آیا۔ خاتون کی طبیعت خراب ہونے پرعملے نےانہیں بھرپور معاونت فراہم کرتے ہوئے بچے کی پیدائش میں مدد کی۔ رپورٹس کے مطابق ماں اور بچہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی پہنچنے پر دونوں کو طبی امداد دی گئی۔ طیارے نے جاپان کے وقت کے مطابق رات 10 بج کر 31 منٹ پرٹیک آف کیا اور متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 44 منٹ پر دبئی میں لینڈ کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امارات کے کسی مسافر نے دوران پرواز بچے کو جنم دیا ہو۔ اس سے قبل 6 مئی 2020 کو بھی دبئی سے لاگوس جانے والی پروازکی مسافر نے وطن واپسی کے دوران بچے کو جنم دیا دیاتھا ۔ 2017 میں دبئی سے پیرس جانے والی پرواز میں بھی خاتون کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ایمریٹس ائرلائن اپنے کیبن کریو کو دل کے دورے اوربچے کی پیدائش سمیت طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تربیت فراہم کرتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…