جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کا ڈرائیور اور گن مین اسلام آباد سے شراب لے جاتے ہوئے گرفتار ٗ دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور اور گن مین کو اسلام آباد سے شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتارکر لیا گیا، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کو سب انسپکٹر ندیم مغل نے بتایاکہ پکٹ بری امام کالونی روڈپر 27جنوری کی رات 11بجکر55منٹ پر ناکہ زن ہوکر چیکنگ پڑتال جاری تھی کہ اس دوران

دواافراد شلوارقمیض میں ملبوس جن کے ہاتھ میں بریف کیس برنگ براؤن تھا، پیدل آرہے تھے جن کومشکوک جانتے ہوئے روک کر بعددریافت نام وپتہ محمدزمان ولدقربان حسین سکنہ نت ہاؤس ڈاک خانہ خاص تحصیل وضلع گجرات ،محمداجمل ولدمحمدیونس سکنہ نت ہاؤس ڈاک خانہ خاص تحصیل وضلع گجرات بتلائے، محمدزمان کے ہاتھ میں موجودبریف کیس پرسٹیکرڈپلومیٹ لکھاہواتھاجس کوکھول کرچیک کرنے پرلکڑی کوپلاسٹک کوٹیڈ باکس موجود پایا گیا جس کومزید بذریعہ تفتیشی بیگ کھول کرچیک کرنے پر تین عددبوتل شراب ازقسم ولائیتی جس پرانگریزی میں Mouton Cadet Baron philippe De Roth Child2016bordeauxتحریر پایاگیا جواس بابت کوئی پرمٹ واجازت نامہ پیش نہیں کرسکے ، ، ملزم محمد اجمل نے ہفتہ کے روزسب ڈویژنل مجسٹریٹ اسلام آباد انیل سعید کی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164کے تحت اپنے ہاتھو ں سے لکھا ہوا بیان قلمبند کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،چوہدری پرویز الٰہی کیساتھ گزشتہ سولہ سال سے سے بطورڈرائیور ڈیوٹی کر رہا ہوں۔

ان کے حکم پر 24 جنوری کوانکے گن مین محمد زمان کے ہمراہ تقریبا ایک بجے دوپہر لاہور سے اسلام آباد فہیم نامی شخص سے پنجاب ہاس اسلام آباد میں ملاقات کرنے پہنچا ،میرے ذمہ فہیم کو ایک شاپر دینا اور بریف کیس لینا تھا،مجھے علم نہیں تھا کہ اس بریف کیس میں کیا ہے؟جب ہم لوگ واپس آ رہے تھے تو پولیس نے ہمیں روکا اور تلاشی پر اس بیگ میں سے تین شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

مجھے اس بات کا تو علم تھا کہ فہیم چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا ہے اور انکے مختلف معاملات جس میں پیسوں کا لین دین، مختلف قسم کی پارٹیوں کا انتظام اور لڑکیوں کے بندوبست وغیرہ کو دیکھتا ہے اور اسی لئے اسکو پنجاب ہائوس میں ملازمت بھی دی گئی ہے اسی طرح چوہدری پرویز الہی کی پرائیویٹ پارٹیوں کی منیجمنٹ جو کہ ان کی رہائش گاہ ایف ایٹ تھری میں ہوتی رہتی ہے۔

چند دیگر افراد جن کے نام عاصم چیمہ جو کہ پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے اور ارشاد اللہ جو کہ گجرات کا رہائشی ہے ، ان پارٹیوں کے لیے پیسوں کے معاملات اور رہائش گاہ کے دیگر اخراجات کا نظام چلاتے ہیں، مگر میں اس بات سے لاعلم تھا کہ مجھے بھی اسی کام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،میں تو بس اپنی ڈیوٹی کرنے آیا تھا،ان شراب کی بوتلوں کا کا مجھ سے مزید کوئی تعلق نہ ہے ،بلکہ میں یہ چوہدری پرویز الہی صاحب کے لئے لے کر جارہا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…