ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

رمیز راجہ نے مجھے بھی پی سی بی میں بڑے عہدے کی پیشکش کی تھی ٗ قومی ٹیم کے فاسٹ بالر کا اہم انکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی ا ین پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)رمیز راجا نے انہیں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی۔

معروف یوٹیوبر سے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ سابق چیئرمین رمیز راجا نے ایک میٹنگ کے دوران مجھے بورڈ میں عہدے کی پیشکش کی تھی جس کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ مسترد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ کرکٹ بورڈ میں کسی کو کام نہیں کرنے دیا جاتا، میرے کئی دوست پی سی بی کام کرتے ہیں لیکن میرا کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹر نے کہا کہ سنیل گواسکر، ناصر حسین جیسے کئی سابق کرکٹرز بورڈ میں کام نہیں کرتے لیکن ٹی وی پر اپنا تجزیہ دیتے ہیں۔ تنویر احمد نے کہا کہ بطور سیکٹر شاہد آفریدی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے جلد عہدہ چھوڑ دیا، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ وہ گراس روٹ لیول پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 ٹیسٹ، 2 ون ڈے اور محض ایک ٹی20 میچ کھیلا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…