ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل صوبائی وزیر کا کسی قسم کی سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(آئی این پی)خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے سابق چیر مین ضلع کونسل و سابق سینیٹر اور ممتاز سیاسی شخصیت حاجی محمد غفران خان نے بحیثیت صوبائی وزیر کسی قسم کی سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اور واضح کر دیا ہے کہ تنخواہ ، الائونسز ، رہائش ، سٹاف سمیت دیگر مراعات نہیں لونگا۔

اس سلسلے میں انہوں نے نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کو ایک مراسلہ بھی ارسال کیا ہے ۔جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران کسی قسم کی سرکاری مراعات یا تنخواہ نہیں لینگے۔ یاد رہے کہ حاجی محمد غفران خان 1979میں اس وقت کے ضلع کونسل مردان کے چیر مین کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے تھے۔ جب کہ 1988میں جب تحصیل صوابی کو ضلع کا درجہ دیا گیا تو 1991حاجی محمد غفران خان اس دوران ضلع کونسل صوابی کے چیر مین تھے۔اسی طرح وہ 2006میں سینیٹ آف پاکستان کے رکن منتخب ہو گئے۔ اور 2012تک سینیٹر رہے۔بحیثیت ضلع کونسل چیر مین اور سینیٹر وہ بھی کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لے رہے تھے۔اور اسی طرح روایت کو اب بھی بحیثیت صوبائی وزیر زندہ رکھا۔وہ خیبر پختونخوا کی معروف کاروباری شخصیت حاجی ہاشم علی خان آف شیخ جانہ ضلع صوابی کے فرزند ہے۔قیام پاکستان سے قبل تمباکو کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے منسلک چلے آرہے ہیں۔

ضلع صوابی میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے علاوہ سرکاری فنڈ کو علاقے کی ترقی اور متوسط طبقے کے فلاح و بہبود پر خرچ کر چکے ہیں۔اور ہمیشہ صوبے اور ضلع کی ترقی کے علاوہ عوام کے فلاح و بہود کے لئے سیاست سے ہٹ کر اپنا کر دارادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی صوبائی وزیر کے عہدے پر نامزدگی پر ہر سیاسی جماعت کے قائدین اور کارکنوں کے علاوہ ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اس امید کااظہار کیا ہے کہ جس طرح موصوف نے اپنے پسماندہ صوبے کے علاوہ اپنے آبائی ضلع صوابی کی تعمیر و ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے ماضی کی طرح اب بھی اپنا کر دار ادا کیا تھا اسی طرح اب بھی بحیثیت صوبائی نگران وزیر اپنے صوبے اور خاص کر اپنے آبائی ضلع صوابی کی تعمیر و ترقی ،صوبے اور عوام کی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…