ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز لاہور پہنچ گئیں

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی طبیعت کی اچانک خرابی تھی۔ مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں بتایاکہ مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے

ایک کارکن کی طبیعت کی اچانک خرابی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایاکہ جسے فوری طبی امداد کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی ایئرلائن کی پرواز میں اکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ہمراہ سفر کیا ۔مریم نواز کے ہمراہ آنے والے تمام رہنما بھی اکانومی کلاس میں بیٹھے ۔ اس موقع پر جہاز کے عملے اورعام مسافروں نے مریم نواز کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں ۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں خیر مقدمی بینرز کی بہار آ گئی ،لاہور کے مختلف علاقوں خصوصاًائیر پورٹ سے جاتی امراء جانے والے راستے پرمسلم لیگ(ن) کی قیادت کی تصاویر اور خیر مقدمی نعروں پر مبنی بینرز اور ہورڈنگز بورڈکئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور تنظیم کی جانب سے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے بھرپور تیاریاں کی گئیں ، شہر کی مرکزی شاہراہ مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں اور خصوصاً ائیر پورٹ سے جاتی امراء تک راستوں پر سینکڑوں کی تعداد میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کئے گئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مریم نواز، نواز شریف، شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کی تصاویر والے ہورڈنگز بورڈ بھی آویزاں کئے ئے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…