اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ کرنے جا رہی ہے، اگر سیلز ٹیکس بھی

لگایا گیا تو پھر پٹرول اور ڈیزل 100 روپے مہنگا ہو جائیں گے۔دوسری جانب  سینئر صحافی کامران خان نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اور آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر کے قریب قریب پہنچ جائے گی۔آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے بجلی کا یونٹ ساڑھے 7 روپے، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھائے جانے کا امکان ہے، ادویات کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر سینیٹر شوکت ترین نے کہاہے کہ اسحاق ڈار نے فارن ایکسچینج ریٹ کو 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا،کیا اب وعدہ پورا کر سکتے ہیں؟۔ اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہاکہ جب ہماری حکومت نے 2018/19 میں روپے کی قدر میں کمی کی اور قرض کا حجم بڑھا تو پی ڈی ایم ہمارے خلاف ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ اب ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4 کھرب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے،اسحاق ڈار نے فارن ایکسچینج ریٹ کو 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا،کیا اسحاق ڈار اب وعدہ پورا کر سکتے ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…