پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

انٹیلی جنس ایجنسیز نے پختونخوا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، خودکش حملوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کاروائیاں کر کے خیبر پختونخوا کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ حود کش حملہ آوروں کے دہشتگرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی برآمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق 19 جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور داخل ہوا۔

حملہ آور کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور فائرنگ کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گولیوں کے خول اور جسم کے اعضا فورنزک کے لیے جمع کیے، جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی ویڈیو کا تجزیہ کیا گیا اور پھر 21 جنوری کو ملنے والی معلومات کے مطابق خودکش حملے کے پیچھے عمر نامی ٹی ٹی پی کارندہ تھا۔ٹی ٹی پی رکن عمر کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی، 23 جنوری کو خودکش حملہ آور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو پکڑا گیا، 27 جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی پہلے سے موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو حراست میں لیا گیا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ستانا جان کے خلاف کارروائی میں 2 افغان شہری بھی پکڑے گئے، سہولت کار فضل احمد نے انکشاف کیا کہ خود کش حملہ آور افغان شہری تھا، خود کش حملہ آور کو ستانا جان پاکستان لے کر آیا، ستانا جان نے خود کش حملہ آور کو ہتھیار اور خود کش جیکٹ بھی فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق سہولت کار فضل احمد نے 18 جنوری کو اپنے موبائل سے جائے وقوعہ کی تصاویر لیں، ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان کو چلا رہا تھا، ستانا جان چھپنے کے لیے 4 مکانات کا استعمال کر رہا تھا، یہی مکان خود کش حملوں کے لیے استعمال ہوتے تھے۔انٹیلی جنس ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…