اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت نے کم آمدنی والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا شہباز شریف کا ادارہ شماریات کی رپورٹ پر شدیدردعمل

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔شہباز شریف نے ادارہ شماریات کی رپورٹ پر ردعمل میں اپنے ٹویٹ میں حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ حقائق اور اعداد و شمار

خصوصا مہنگائی، اشیائے خوردونوش پر افراط زر کی شرحوں میں بتدریج اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے کم آمدنی والے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے، نااہلی ، لالچ اور بے حسی کا مجموعہ بری طرح نقصان دہ ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدرمحمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اعتراف کیا نہ کمیشن نہ کک بیکس نہ اختیارات سے کسی کو فائدہ یا ٹی ٹی کا ثبوت پیش نہ کر سکی،حکومت سے سوال پوچھتے ہیں کہ تین سال سے نوازشہباز کی کردار کشی کررہے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فیصلوں سے ثابت ہوچکا نیب ریفرنس الف لیلیٰ کی داستان اور بیب نیازی گٹھ جوڑ کے علاوہ کچھ نہیں ، نیازی خوفزدہ ہے ن لیگ کی کامیابیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا،عام آدمی ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہے جبکہ دو کلو چینی کے حصول کیلئے رمضان بازاروں میں لوگ کا رش کورونا کو دعوت عام دے رہا ہے،جس طرح کی گندی حکمرانی عمران نیازی کی جانب سے کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی،عوام بھوکے پیاسے مررہے ہیں علاج کے لئے میڈیسن میسر نہیں ہیں اور نا اہل حکمرانوں انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجا ب میں آٹامافیا،چینی مافیا کے بعد مہنگائی مافیا عروج پر جارہا ہے، پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1333 کا ہوگیا ہے اور کہاچینی پتنگوں کی طرح آسمان میں اڑارہی ہے اور تبدیلی سرکار کہیں نظر نہیں آرہی پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر صنعت نیب اور ایف آئی اے کے خوف سے منظرعام سے غائب ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…