ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

عامر لیاقت سے شادی کی دعویدار لڑکی کے معاملہ کا ڈراپ سین

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی اورپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت سے شادی کی دعویدار لڑکی کے معاملہ کا ڈراپ سین ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار لڑکی ہانیہ خان

کے والد منظر عام پر آ گئے۔ہانیہ خان کے والد طارق پرویز نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔میری بیٹی نے عامر لیاقت پر نکاح کا جھوٹا الزام لگایا ہے جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔طارق پرویز کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے عامر لیاقت رمضان سے قبل ہمارے گھر آئے تھے اور ہماری مدد کی تھی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے ۔طارق پرویز نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ وہ اس وقت ڈپریشن کا شکار ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبی عامر پر الزامات عائد کیے تھے۔ہانیہ خان نے واٹس ایپ گفتگو کے متعدد اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کئے اور طوبی عامر پر کالے جادو کے الزامات عائد کئے۔تاہم عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی  کا دعوی مسترد کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…