جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے، شہباز شریف کا دعویٰ

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے ،این سی او سی پیش بندی نہیںکرسکی کہ آنے والے حالات کا رخ کیا ہوگا اور ہمیں طویل المدتی کیا لائحہ عمل اپنانا چاہیے ، اپنی جان چھڑانے کے لئے کسی

دوسرے کے گلے ڈالنے والا رویہ ملک وقوم کو بحران سے نہیں نکال سکتا، نئے بحران میں دھکیل ضرور سکتا ہے ،عمران نیازی اپنے لایعنی فلسفوں میں وقت برباد نہ کرتے تیاری کرتے تو آج اموات 200 نہ پہنچتیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے شہباز کو رہائی پر مبارکبا د دی ۔شہباز شریف نے ملک بھر میں جنگی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر محاذ پر ناکام حکومت کورونا کے پھیلائوکو روکنے میں سنگین بدانتظامی سے قوم کی اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی ہے ،حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور حکومتی نظام مکمل طورپر مفلو ج اور معطل ہوچکا ہے ،کورونا ویکسین کی خریداری اور شہریوں کوبروقت فراہمی ہوتی تو اس ہلاکت خیز وائرس کوپھیلنے سے روکا جاسکتا تھا ،ہسپتالوں کا انتظام بھی افراتفری کا شکار ہے، متبادل انتظامات کی غیرموجودگی اورپیشگی تیاری کہیں دکھائی نہیں دے رہی ،افسوسناک اور سنگین ترین امر یہ ہے کہ اس وقت بھی حکومت درپیش حالات کے مطابق اقدامات نہیں کررہی ،حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے ،این سی او سی پیش بندی

نہیںکرسکی کہ آنے والے حالات کا رخ کیا ہوگا اور ہمیں طویل المدتی کیا لائحہ عمل اپنانا چاہیے ،وائرس کی ملک میں آمد کی وجوہات، پھیلائوروکنے اور ویکسین فراہمی کے بنیادی پہلوئوں پر جامع نظام کی تیاری درکار تھی اور ہے ،اپنی جان چھڑانے کے لئے کسی دوسرے کے گلے ڈالنے والا رویہ ملک وقوم کو بحران سے نہیں نکال سکتا،

نئے بحران میں دھکیل ضرور سکتا ہے ،عمران نیازی اپنے لایعنی فلسفوں میں وقت برباد نہ کرتے، تیاری کرتے تو آج اموات 200 نہ پہنچتیں ،عمران نیازی صاحب کا تو کچھ نہیں گیا البتہ خاندانوں کے خاندان اجڑنے سے معاشرہ تباہی و بدترین غربت، نفسیاتی مسائل سے دوچار ہورہا ہے ۔ شہباز شریف نے رہائی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ ملاقات کے لئے آنے والوں نے پنجاب کے عوام کے لیے بالخصوص اور ملک بھر کے عوام کے لئے بالعموم شہباز

شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اراکین نے کہا کہ پنجاب کی عوام شہبازشریف کی عوامی خدمت کے شاندار اور مثالی دور کو آج یاد کر رہے ہیں،جنوبی پنجاب کے لوگ مسلم لیگ (ن)کے دور کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں،شہبازشریف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے حمایت کرنے اور ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ،شہبازشریف کی پارٹی رہنمائوں کو کورونا وباکی صورتحال اور اپنے اپنے حلقے میں غریب اور نادار افراد کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…