جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بلیک منی مافیا کو کنسٹرکشن سیکٹر میں لایا گیا، عمران خان کے دستخط سے چینی ایکسپورٹ کی گئی، تہلکہ خیزدعویٰ

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ بلیک منی مافیا کو کنسٹرکشن سیکٹر میں لایا گیا ہے، یہ 50 لاکھ وہ گھر نہیں، غریب عوام قرض سے گھر لے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ صبح دوپہر شام تک یہ سب جھوٹ بولتے ہیں، پاکستانی

عوام سے آپ جھوٹ نہیں بول سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ان 50 لاکھ گھروں کی گنتی شروع نہیں ہو گی جن کا انہوں نے اعلان کیا تھا، چینی مافیا آپ کے اردگرد بیٹھ کر فیصلے کروا رہی ہے، انہوں نے کہا عمران خان کے دستخط سے چینی ایکسپورٹ کی گئی، ان کے دستخط سے چینی مہنگی ہوئی، چور وزیرِ اعظم کے مسلط ہونے سے عوام غریب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے انہیں نہیں پکڑا کیوں کہ وہ آپ کے اے ٹی ایمز ہیں، ہمارے رہنماوں کو سزائے موت کی کوٹھڑی میں رکھا گیا، بنی گالہ میں کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل کی برانچ کھول لیں، سب کو بنی گالہ میں ڈال دیں تاکہ آپ کو تسکین مل جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اشیاء مہیا کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیا گیا، چور وزیرِ اعظم کے مسلط ہونے سے ملک میں مہنگائی ہوتی ہے اور عوام غریب ہوتے ہیں، عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں۔ترجمان نون لیگ نے مزید کہا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے مسلم لیگ نون لے کر آئی، عدالتوں کے فیصلے ہمارے لیے تمغے ہیں، چوری منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔مریم اورنگ زیب نے یہ بھی کہا کہ ہم سزا بھگت چکے، اب عمران خان کی باری ہے، اب باری جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور آپ کے دائیں بائیں لوگوں کی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…