بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

غیر متوقع بارشوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل بادل کون سے روزے تک بارش برساتے رہیں گے؟ محکمہ موسمیات نے طوفانی پیشگوئی بھی کردی

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک میں اگلے 4 سے 5 روز کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات ملک میں داخل ہونے

والی مغربی ہوائوں کاسلسلہ ہفتے تک ملک میں مو جود رہے گا جس کے باعث اتوار تک کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں، پشاور، کرم، وزیر ستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رات سے لیکر اب تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے ، روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ وزارت توانائی و بجلی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں ، جلد بجلی بحال کردی جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…