اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پاکستان بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے باعث پاکستان بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا، کچھ شہروں میں انٹرنیٹ سروس ڈائون ہو نا شروع ہو چکی ہے علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا ہے، اس عالمی وبا ء کے باعث کئی مریضوں کو سانس کا مسئلہ ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ٹریفک جام کلیئر کیا جائے، اپیل ہے کم ازکم ایمبولینسز کو راستہ دیا جائے۔