اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ژالہ باری، کھڑی فصلیںتباہ ہوگئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقوں لودھراں، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، صادق آباد، میانوالی، خان پور اوررحیم یار خان
میں شدید ژالہ باری نے گندم کی تیار فصلیں تباہ کردیں۔ اس کے علاوہ چنے ، ٹماٹر اور لہسن کی فصلوں کو بھی ژالہ باری نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ژالہ باری نے بلوچستان میں بھی خوب تباہی مچائی ہے اور یہاں سیب کے باغات اجڑ کر رہ گئے۔ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، نصیر آباد، ضلع خضدار، دالبندین، اوستہ محمد، جھل مگسی اورہرنائی میں شدید ژالہ باری نے زمین سفید کردی۔سندھ کے علاقوں شکارپور، جیکب آباد، شہدادکوٹ اور دادو سمیت کئی شہروں میں شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کے باعث گندم اور سبزیوں کی فصلوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ بلوچستان سے پیر کو صبح کے وقت شروع ہونے والا ژالہ باری کا سلسلہ رات گئے بھی مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ اس وقت بھی جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہو رہی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی میں پچھلے دو دن سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
دادو میں ژالہ باری کا منظر.. اللہ رحم فرمائے pic.twitter.com/agkYceJTrT
— محمد نسیم خان وزیر ?? (@NaseemKWazir592) March 22, 2021