منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑنے کے بعد پیپلز پارٹی کا این اے 249میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ڈی ایم میں دڑاریں پڑنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 249 میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان کیاہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کا الیکشن متفقہ طور پر لڑنے والی اپوزیشن جماعتوں نے کراچی کے حلقے این اے 249 پر علیحدہ علیحدہ حیثیت میں اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے،

اس میں پہل بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنمااورصوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا نے کہا کہ این اے249 میں پیپلزپارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور علیحدہ حیثیت میں ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی۔انہوں نے بلاول بھٹو کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو مقدم سمجھتی ہے، پی پی پی کا واضح اعلان ہے کہ مسائل کو پارلیمنٹ میں رہ کر ہی حل کیا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں مختلف مسائل ہیں جنہیں حل کرنیکی کوشش کررہے ہیں، پیپلز پارٹی نے شہر قائد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، سندھ حکومت نے کراچی میں جو کام کئے وہ عوام کو نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے 3، متحدہ پاکستان کے 7، تحریک انصاف کے 13 اور نون لیگ کی جانب سے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پی ڈی ایم میں دڑاریں پڑنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 249 میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان کیاہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کا الیکشن متفقہ طور پر لڑنے والی اپوزیشن جماعتوں نے کراچی کے حلقے این اے 249 پر علیحدہ علیحدہ حیثیت میں اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…