جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی9جماعتوں کے متفقہ فیصلوں کو پیپلزپارٹی نے یکطرفہ طور پرویٹو کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم ، کبیروالا ( این این آئی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ PDM کے کل کے سربراھی اجلاس میں 9- جماعتوں کے متفقہ فیصلوں کو ایک جماعت پیپلزپارٹی نے یکطرفہ طور پرویٹو کردیا-اورجس کا اعتراف خود مولانا فضل الرحمن نے اپنی زندگی کی سب سے

مختصر ترین “پریس بریفنگ” میں کی انہوں نے کہا کہ ھم نے مولانا فضل الرحمن کو کرپشن زدہ عناصر کے “وکیل صفائی” بننے اورجے-یو-آئی ف کو کرپٹ عناصر کی مفادات کیلئے بندگلی میں پہنچا نے کیخلاف پارٹی کے اندر آواز بلند کی جن خدشات کا اظہار ھم نے عرصہ سے پارٹی کے اندراور باھر کی جس کی پاداش میں کوئی شوکاز نوٹس دیے بغیر پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا گیا آب PDM کے کل کے اجلاس سیساری صورتحال عوام کے سامنے آچکی ھے- کیا اب بھی وہ کرم فرما جو موروثیت زدہ اور شخصیت پرست عناصر ھیں جو صبح و شام ھمیں گالیاں دیتے نہیں تھکتے- کیا اب جمعیت علماء اسلام پاکستان کو مزید نقصانات سے بچانے کے لیے حقیقت پسندانہ انداز اپنائیں گے- کیونکہ اپنی غلطی کو تسلیم کرنے سے قیادت کی عزت کم نہیں ھو گی بلکہ پارٹی بچاتے کیلئے اپنی حکمت عملی کی تبدیلی سے مولانا فضل الرحمن کی عزت اور وقار بڑھ جائیگی انہوں نیکہا کہ PDM نے پہلے وزیراعظم، آرمی چیف جنرل باجوہ ،اور جنرل فیض حمید کے تین استیعفوں کا مطالبہ کیا پھر عمران خان نیازی کا استعفی مانگاگیا پھر اپنے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے ارکان سے مستعفی ھونے کی تاریخ دی گئی-لیکن گزشتہ ڈھائی سال میں اپوزیشن نہ استعفے لے سکی اور نا استعفے دے سکی-اب PDM کے سربراہ کی حیثیت سے مولانا فضل الرحمن کو مستعفی ھوکر اپنی عزت و وقار کو مزید اس قسم کی کسی صورتحال سے بچانا ھوگا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…