معیشت صفر ہوچکی ، پاکستان کی ترقی کو جس طرح تباہ کیاگیا، قوم کبھی معاف نہیں کریگی ، شہباز شریف کا دعویٰ

3  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو جس طرح تباہ کیاگیا، قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ،معیشت صفر ہوچکی ہے اور مستقبل میں بھی بہتری کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی ،غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے،اجتماعی دانش کوبھی بروئے

کار لائیں تو ملک کی معاشی ترقی کو واپس لانا آسان نہیں ۔ بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو جس طرح تباہ کیاگیا، قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان معاشی لحاظ سے ٹیک آف کرگیا تھا ،آج معیشت صفر ہوچکی ہے اور مستقبل میں بھی بہتری کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی ،غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس گیا ہے،تاریخ اور حقائق گواہ ہیں ، پی ٹی آئی نے سابقہ دونوں حکومتوں کے مجموعی قرضوں سے بھی زیادہ قرض لیا ۔ انہوںؒنے کہاکہ سیاست میں شائستگی کاچلن پی ٹی آئی نے ختم کردیا،اس طرح کی بازاری گفتگو کسی حکومت کے سربراہ نے نہیں کی تھی جو آج ہورہی ہے ،اجتماعی دانش کوبھی بروئے کار لائیں تو ملک کی معاشی ترقی کو واپس لانا آسان نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک پاکستانی کے طورپر سوچتا ہوں تو موجودہ حالات کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ،سوچتا ہوں کہ ملک کو مسائل کی اس دلدل سے کیسے نکالنا ممکن ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ کرپٹ، نالائق اور نااہل حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے ،موازنہ کریں تو آج افغانستان بھی پاکستان سے آگے ہے، پاکستان کے حالات

دیکھ کر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے ،حکومت اور اپوزیشن دونوں میں رہے لیکن موجودہ حکومت سے بری اور بدترین حکومت نہیں دیکھی ۔ انہوںنے کہاکہ سیاست، وژن، خلوص، کارکردگی، کمٹمنٹ کے لحاظ سے موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے ،بخدا، موجودہ وزیراعظم سے ناکام وزیراعظم اورسوچ کا اتنا کھوکھلا پن اور فقدان

آج تک نہیں دیکھا ،تدبیر، حکمت عملی، محنت اورکمٹمنٹ کا فقدان جتنا موجودہ حکومت میںہے، پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ انہوںنے کہاکہ 72 سال کی ناکام ترین حکومت ہے، اڑھائی سال میں قوم نے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیکھا ،قوم ووٹ کے ذریعے اس کا حساب لے گی۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقدامات کا زہریلا پھل آج قوم

کھانے پر مجبور ہے ،پی ڈی ایم کی کاوشوں کی بھرپور ستائش کرتا ہوں ،پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کی فکر کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں 5000 میگاواٹ بجلی کے چار پلانٹس لگائے ،آٹھ سال پہلے جو منصوبہ لگا ، اس سے بھی سستے منصوبے لگائے لیکن استعداد کار جدید ترین تھی ،پاکستان کی 72 سال کی تاریخ میں سستے ترین بجلی کے منصوبے لگائے، الحمداللہ ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے قطر کے ساتھ تعلقات کو خراب

کرنے کی کوشش کی، ملکی مفاد کا بھی نہیں سوچا ،طویل المدتی معاہدے آنے والے ہر طرح کے حالات کو مدنظر رکھ کر کئے جاتے ہیں ،امیر قطر سے میں نے درخواست کی تھی کہ پاکستان بجلی کے اندھیروں کا شکار ہے، مدد کریں ،پی ٹی آئی نے جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ،موجودہ حکومت کا کام ہی یہ ہے کہ جھوٹ بولو، تاکہ ان کی اپنی غلطیوں پر پردہ پڑا رہے ،محنت، امانت اور دیانت ہی ہمارا شعار ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…