پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اربوں روپے براڈ شیٹ کو کیوں دیے؟ چیئرمین نیب کو طلب کر لیا گیا

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے براڈ شیٹ کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرلیا۔ جمعرات کو چیئرمین میاں جاوید لطیف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف براڈ

شیٹ کے معاملے پر نیب پر برہم ہوگئے اور چیئرمین کمیٹی نے جاوید لطیف نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین نیب کو طلب کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کمیٹی پر آکر وضاحت دیں کہ کیوں اربوں روپے براڈ شیٹ کو دیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ بھوکے مررہے ہیں ہم لاکھوں روپے ایک ادارے کو دے رہے ہیں، براڈ شیٹ کے حوالے سے چیزوں پر ریاست کو شرمندگی ہوئی۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایک ادارے کی غلطی کی وجہ سے عوام کے اربوں روپے ادا کرنے پڑے، نیب نے بار بار اپنا موقف بدلا۔ جاوید لطیف نے کہاکہ لندن ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا کہ غلط اکاونٹ میں پیسے چلے گئے، نیب کیسے بہکاوے میں آگیا کہ غلط اکاونٹ میں پیسے چلے گئے۔ ندیم عباس نے کہاکہ موجودہ چیئرمین کے ساتھ پرانے چیئرمین کو بھی بلایا جائے۔ ناز بلوچ نے کہاکہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ کمیشن کس نے مانگا؟ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ براڈ شیٹ کو دیدیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ قوم کو پتہ چلنا چاہیے الف سے ی تک کیا ہوا، کمیٹی مجاز ہے کسی کو بھی طلب کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی 45 دنوں میں کام مکمل کرے گی،انکوائری کے نتیجے میں تمام سوالات کے جواب ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے پیسے سے غرض ہے کہ

ہمارا پیسہ گیا کیوں۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ چیئرمین نیب آکر بتائیں کب یہ ہوا، کس کے دور میں ہوا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے کی مخالفت کرتا ہوں، وزیراعظم نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم کی کمیٹی سے ایک ویلیو چین کا پتہ چلے گا، اس طرح سے ایک

ادارے کو نہیں بلانا چاہیے۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ حکومت نیب کا دفاع کررہی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ کمیٹی کا اختیار ہے کسی کو بھی طلب کرلے، براڈ شیٹ پر تین سیریز کا ایک کا سیریل چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کے معاملے پر پاکستان ملین ڈالرز کا مقروض ہوا۔ ناز بلوچ نے کہاکہ چیئرمین نیب آکر بتائیں کیا وجوہات اور محرکات ہیں۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…