منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کا پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے گیس بحران کے باعث پاورپلانٹ کو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاورپلانٹ کو یکم فروری سے گیس سپلائی مؤخر کردی جائے گی،سپلائی بند کرنے سے 415ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس پر چلنے والے پاورپلانٹ کو یکم فروری سے سپلائی بند

کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، 976 صنعتی یونٹس کو بھی بندکردیا جائے گا، اسی طرح ایکسپورٹ انڈسٹری کو بھی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک ہزار 211 صنعتیں بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس استعمال کررہی ہیں۔ ان سیکٹر ز کو گیس بند کرنے سے415 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بچت ہوگی۔مزید برآں اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنسوں پر سے پابندی ہٹا لی ہے۔جو لوگ نئے لائسنس لے کر آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانا چاہتے ہیں وہ اوگرا میں درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ای سی سی نے ار ایل این جی کے ذریعے سی این جی سٹیشنز لگانے کی اجازت دے دی ہے تاہم لائسنس حاصل کرنے والے صارفین اس کو بعد میں ملکی گیس میں تبدیل نہیں کرا سکیں گے۔دوسری جانب انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے پاور ڈویژن کی طرف سے فروری تک تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا۔اس اقدام کو غیردانشمندانہ اورصنعت دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبہ میں گیس کی بندش سے سینکڑوں صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہونگے،گیس کی بندش سے صنعتی شعبہ میں مال کی فراہمی کے قبل از کیے گئے معاہدوں کی عدم تکمیل سے صنعتکار مالی مشکلات کا شکار ہونگے جس سے صنعتی و تجارتی شعبہ متاثر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…