ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ 101برس کی عمر میں انتقال کر گئیں‎

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

اد بئی (این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف دبئی میں انتقال کرگئیں۔زرین مشرف کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کردی ہے۔پرویز مشرف کی والدہ بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنو میں پیدا ہوئی تھیں۔سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ اْن کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بیگم زرین مشرف کافی عرصے سے علیل تھیں۔پارٹی کے اہم رہنما کے مطابق امکان ہے کہ ان کی والدہ کی تدفین دبئی میں ہی ہو تاہم پاکستان میت لانے کا فیصلہ پرویز مشرف ہی کریں گے۔آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے تمام عہدے داروں نے پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 2020 میں  سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف بھی گزشتہ سال 100ویں سالگرہ دبئی میں منائی تھی جس میں پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ صہبا مشرف نے شرکت کی ۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں گی گئیں ۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں سید پرویز مشرف کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…