بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز نے ہزارہ برادری کے مظاہرے میں جا کر وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں سیاسی اختلافات کوپس پشت ڈال کر آپ سے کہتی ہوں کہ خدارا آؤ،منفی درجہ حرارت میں بیٹھے لوگوں کے سرپر ہاتھ رکھو،ریاست ماں ہے اورعوام کی جان ومال کا تحفظ اس کی ذمہ داری ہے، ہزارہ

برادری نے وطن کی ترقی،خوشحالی اور دفاع کیلئے قربانیاں دیں، آج ریاست کی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ان مظلوموں کے زخموں پرمرہم رکھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں مچھ واقعہ کے لواحقین اور ہزارہ برادری کی جانب سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدین احسن اقبال،رانا ثناء اللہ،مریم اورنگزیب،انجینئر خرم دستگیر، سینیٹرپرویز رشید،جمال شاہ کاکڑ،رحیم کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔مریم نواز نے کہاکہ ہزارہ برادری سے جو ان کے پیارے چھینے گئے ہیں اور آپ پر جو قیامت ٹوٹی ہے ان پر میاں نوازشریف،شہبازشریف اورمسلم لیگ(ن) کی طرف سے تعزیت کااظہار کرتی ہوں،مجھے سمجھ نہیں آرہا گزشتہ پانچ دنوں سے یہ غم ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں اور میں اپنی بات کہاں سے شروع کروں،جس پر غم ہو اس کاانداز ہ اس سے بہتر کوئی نہیں لگا سکتاہم تکلیف اور غم میں شریک ہوسکتے ہیں لیکن ان دکھوں اور غم کااحساس نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ مجھ سے ان قتل ہونے والے لوگوں کی وہ تصاویر نہیں دیکھی گئی،بچے ٹی وی پر ایک بے حس کو پکا رہی تھی کہ جب تک آپ نہیں آئیں گے ہم میتوں کو نہیں دفنائیں گے،ایک طالب علم جو کالج فیس جمع کرنے کیلئے کان میں کام کرنے کیلئے گیا تھا،یہاں ایسی میت بھی ہے جس کے خاندان

میں تدفین کیلئے کوئی مرد نہیں ہے،ہزارہ برادری کو دو میٹر کی ریڈیس تک کیلئے محدود کردیاگیاہے انہیں روزگار،کالج سکولز میں آزادنہ نقل کی آزادی نہیں،2ہزار شہداء کیلئے میرے لئے الفاظ نہیں،یہاں بیٹھا ہر شخص دکھ اور درد کا داستان ہے سارے سیاسی اختلافات بھلا کر یہ کہنا چاہتی ہوں کہ عمران خان آؤ ریاست کاکام تحفظ

دیناہے،کہتے ہیں ریاست ماں کی طرح ہے مجھے احساس ہے کہ ماں نے اپنا حق ادا نہیں کیا،اگر آپ اپنی ذمہ داری میں ناکام ہے تو آپ ہمت کرے چل کرآئیں اور ان لواحقین کے داد رسی کرے،لواحقین لاشیں رکھ کر آپ کے منتظر ہیں،کہاجاتاہے کہ اس پر سیاست نہ کرے ہم لاشوں پر سیاست نہیں کرتے اگر آپ سیاست سیاست کہہ کر اپنی ناکامی

چھپانے کی کوشش کرینگے تو یہ ہم ہونے نہیں دینگے،آپ کو آنا ہوگا لواحقین منفی درجہ حرارت میں لاشیں رکھ کراحتجاج پربیٹھے ہیں ان کا کوئی بڑا مطالبہ نہیں صرف آپ کو آنے اور بات کرنے کاکہہ رہے ہیں تاکہ وہ لاشیں دفنائیں،میں ہزارہ برادری کانمائندہ بن کر سوال پوچھنے کیلئے حق بجانب ہوں کہ آپ اپنے لوگوں کے غم میں

شریک ہوں ان کے سرپر ہاتھ رکھ کردکھ بانٹیں،انہوں نے اپیل کی کہ اللہ کے مخلوق پر رحم کیاجائے،ارباب اختیار اور اقتدار کی کرسی پر بیٹھے شخص کی بے حسی پر افسوس ہے،مجھے ایک ماں،بیٹی اور ایک بہن کی حیثیت سے ہزارہ برادری کے دکھوں کا احساس ہے،انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری وہ قوم جنہوں نے اس ملک کی خدمت

اور وطن کادفاع کیاہے بلکہ ملک کی ترقی میں اپنا کردارادا کیاہے ریاست کی بھاری ہے کہ وہ اپنا حق ادا کرے اور ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھیں،اگر حکمران یہاں نہیں آتے تو وہ سن لیں یہ قوم اس کو کرسی پربیٹھنے کی اجازت نہیں دے گی،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام ہمدردیاں ہزارہ برادری اور لواحقین کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…