ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ساجدہ نے مجھے گھر بلا کر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، 2 بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کے لڑکی سے تعلقات سے متعلق اہم انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہنوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ملزم نعیم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میری ساجدہ سے دوستی تھی، اس نے مجھے گھر بلایا، مقتولہ ساجدہ نے گھر بلا کر میری غیر اخلاقی ویڈیو بنائی، وہ مجھے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتی تھی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ فیکٹری

میں ساتھ کام کرنے والے اعجاز کے ساتھ ساجدہ کے قتل کا منصوبہ بنایا، مقتولہ نے مجھ سے 10ہزار روپے ادھار مانگے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ ساجدہ کو پیسے دینے کے لیے کھیت کے پاس بلایا، وہ اپنی بہن عابدہ کو بھی ہمراہ لائی، کھیت میں ہم نے دونوں بہنوں کو رسیوں سے باندھ کر قتل کیا اور لاشیں نالے میں پھینک دیں۔دونوں بہنیں 26نومبر کو اغواء ہوئی تھیں اور تین روز قبل ان کی لاشیں نالے سے مل گئی تھیں۔دوسری جانب تھانہ روات پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد مزید3 ملزمان گرفتارکر لئے خطر ناک ڈکیت گینگ نے چند روز قبل ناکہ بندی کے دوران روکے جانے پر پولیس پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی تھی ڈکیت گینگ کے ملزمان نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دوران واردات گارڈ کی مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے قریبی گھر میں 5 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا تھاپولیس کے مطابق قبل ازیں خطرناک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کیا جن سے تفتیش کے دوران معلومات حاصل کر کے مزید3ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا،خطر ناک ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان کی تعداد5 ہو گئی ہے، جن کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے دیگر 2ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…