لاہور(این این آئی) سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا سے 7 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر کے صوبے میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کر کے سرگودھا سے 7خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگردوں کا نیٹ ورک پڑوسی ملک کی
ایجنسی کی ایما پر دہشتگردی کرنا چاہتا تھا، دہشتگردوں کا نیٹ ورک پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کرانا چاہتا تھا۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بناناتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا)نے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا۔مراسلہ کے مطابق غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے سی آئی اے کوتوالی میں اہم میٹنگ کی۔جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، ایس پی سی آئی اے توصیف حیدر، سی آئی اے کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپیکٹر نے بھی شرکت کی۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ، بدمعاش اور ڈکیتی کی وارداتیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بھتہ خوروں کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کریمنلز اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ سی آئی اے فورس کا کرائم کنٹرول کرنے میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ سی آئی اے ونگ بہت پروفیشنل اور محنتی فورس ہے۔ کرائم کنٹرول کیلئے سی آئی اے ریڑھ کی ہڈی کی
حیثیت رکھتی ہے۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ سی آئی اے فورس کو ماڈرنگ فورس میں تبدیل کیا جائے گا۔ پالیسنگ میں مزید جدت لائی جائے۔ آرگنائزڈ کرائم کے نیٹ ورکس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ سی آئی اے لاہور ہد دے کہ نیک نیتی اور بہتر طریقے سے اپنے کام سے انجام دیں۔ سی سی پی او نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے سی آئی اے فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے نے بہت بڑے بڑے کریمنلز اور گینگسٹرز کو نکیل ڈالی ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے تمام تفتیشی افسران سے فرداً فرداً استفسار کیا۔