جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جب چیف جسٹس پارلیمنٹ آسکتے ہیں تو چیئرمین نیب کیوں نہیں،انہیں پارلیمنٹ کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہی پڑے گا،تہلکہ خیز بات کردی گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے جب چیف جسٹس پارلیمنٹ آسکتے ہیں تو چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہی پڑے گا اگر وہ پارلیمنٹ میں پیش نہ ہوئے تو ملک میں ایک نیا مسئلہ پیدا ہوجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں احتساب عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان اپوزیشن سے سرے سے بات کرنا ہی نہیں چاہتے اس لیے اپوزیشن تحریک چلانے پر مجبور ہے حالانکہ جب شملہ اور کارگل جیسے معاملات پر بات ہوسکتی ہے تو پھر یہاں اپوزیشن سے بات کیوں نہیں ہوسکتی ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن حکومت اسے خرابی کی طرف لے جارہی ہے عمران خان نے تو کہا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کرے وہ کنٹینٹر بھی دیں گے اور کھانا بھی تو یہاں تو اپوزیشن کو احتجاج کرنے پر لاٹھیاں پڑی ہیں اور ان پر پانی پھینکا گیاہے میں تو اب بھی کہتا ہوں کہ مذاکرات اور پارلیمنٹ بہتر راستہ ہے مسائل حل کرنے کا پارلیمنٹ کو سپریم بنایا جائے تو تمام۔مسائل خود بخود حل ہوسکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ استیعفیمعاملے کا حل نہیں ہے میں نے اپنا استعفے اپنی قیادت کو پیش کردیا ہیان کا کہنا تھا کہ فاروق ایچ نائیک نے نیب قوانین کے حوالے سے جو ڈسکس لیٹر دیا تھا اسی کو عمران خان لہرا کر کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا لیکن وہ بتانہیں سکتے ہیں کہ این آر او کی ضرورت کس کو ہے اور این آر ؤ دینے کا اختیار ان کے پاس ہے ہی نہیں قوم اس بات کو سمجھے ملک میں جتنی کرپشن اڑھائی سال میں ہوئی یے اتنی ستر سال میں نہیں ہوئی ہے ریکارڈ قرضے لیے گئے ہیں ان لے جھوٹ کی وجہ سے ہمارے دوست ممالک سعودی عربیہ ،یق اے ای و دیگر ہمارا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے عوامی مسائل حل عر ان کی بات ایوان میں کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…