اسلام آباد (این این آئی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ دورہ یو اے ای میں، اماراتی قیادت کے ساتھ، پاکستانیوں کیلئے ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حالیہ دورہ یو اے ای میں، اماراتی قیادت کے ساتھ، پاکستانیوں کیلیئے ویزا پابندیوں کا معاملہ
اٹھایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے پاکستانی کمیونٹی کی بہبود کے معاملات پر بھی بات کی،وزیرخارجہ کو یقینی دہانی کروائی گئی کہ ویزا پابندیاں عارضی ہیں اور کوویڈ19پھیلاؤ کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں -ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے 15لاکھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا ہے۔