اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی وزراء کے استعفوں سے متعلق بیانات سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے، مولانا عبدالواسع کھل کر بول پڑے

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے پی ڈی ایم کے زیراہتمام کامیاب جلسہ اور احتجاجی مظاہرے پر سیاسی کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزراء کے استعفوں سے متعلق بیانات سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے ،وزراء الیکشن سے پہلے عوام کو دکھائے گئے سبز باغ کے وعدے پورے کرے ،

قرضہ اتارنے اور نوجوانوں کوروزگار دینے والی سلیکٹڈ سرکار نے عوام کو روزگار سے محروم اور نان شبینہ کے محتاج بنادیاہے ،عوام کی فکر کرنے والوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کو خودکشی کرنے پرمجبور کردیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالواسع نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے سربراہ وپی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن کی کال پر پی ڈی ایم کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی اور کامیاب جلسے پرپی ڈ ی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکمران پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں اور احتجاج سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئی ہے ،ملتان میں حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضح ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کی جانب سے اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق بیانات سورج کو انگلی سے چھپانے کے مترادف ہے وزراء کی جانب سے 2018ء کے الیکشن سے قبل عوام کو دکھائے گئے سبز باغ کے وعدے پورے کرے ،عوام کو دودھ اور شہد کی نہرے بہاکر دینے والے وزراء آج اپنے حلقوں میں عوام کاسامنا نہیں کرسکتے ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں عوام نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں ،آئے روز کے واقعات میڈیا کی زینت بنتی ہے لیکن حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے انہوں نے کہاکہ قرضہ اتار کر دودھ اور شہد کی نہریں تو نہ بہہ سکی البتہ عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کرکے خودکشی کرنے پرمجبور کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…