بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اگر نوازشریف کا بیانیہ پسند نہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں،ہم کسی لوٹے کو سپورٹ نہیں کرسکتے،جلیل شرقپوری کولیگی رہنما نے کھری کھری سنا ڈالیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے پی پی 139کے صدر فیصل کھگ نے میاںجلیل احمد شرقپوری سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن سے قبل جلیل احمد شرقپوری خود رانا تنور کے پاس پارٹی میں شمولیت کیلئے گئے

اورمسلم لیگ(ن)کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی درخواست کی ، رانا تنویر کے درخواست پر شہبازشریف نے جلیل شرقپوری کو پارٹی ٹکٹ دیا۔ پریس کلب میں دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلیل شرقپوری چند ماہ قبل نوازشریف کی تعریفیں کرتے تھے اورانہیںپاکستان کا سب سے بہترین لیڈر قراردیا،آج جلیل شرقپوری اپنے محسن کیخلاف بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلیل شرقپوری کو ورغلایا گیا ہے اس لیے وہ نوازشریف کیخلاف بیان دے رہے ہیں،جلیل شرقپوری کو اگر نوازشریف کا بیانیہ پسند نہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں، اگر ان کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا شوق ہے تو دوبارہ الیکشن لڑیں، ہم کسی لوٹے کو سپورٹ نہیں کرسکتے، اگر میاں جلیل شرقپوری نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے گھر کے باہر دھرنا دینگے اور جلیل شرقپوری کا گھیرا ئوبھی کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…