محمد بخش وہ قابل فخر والد ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی صاحبزادی کو۔۔۔، بہادر باپ بیٹی کو خراج تحسین کا سلسلہ جاری

14  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اے ایس آئی محمد بخش بریرو اور ان کی صاحبزادی کو قوم کا سلام ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بریرو وہ قابل فخر والد ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی صاحبزادی کی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آپ پوری پولیس فورس کی شان ہیں،آپ کا طرزِ عمل معاشرے

کیلئے روشن پیغام اور امید کی کرن ہے۔ واضح رہے کہ کشمور میں چار سالہ بچی اور ماں کے کیس میں پولیس افسر کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کو سانحہ کشمور کا نام دیا گیا، جو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔کشمور میں دل دہلا دینے والا واقعے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ خاتون اور اس کی بچی کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ واقعے کو سانحہ کشمور کا نام دیا گیا اور موضوع سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔افسوسناک واقعہ کے ملزم رفیق ملک اپنے عبرتناک انجام کو پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر پولیس افسر کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔ کشمور واقعہ میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والا اے ایس آئی محمد بخش کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی مدد کرنے کے لئے اپنی جان تک دائو پر لگا سکتی ہے۔ پولیس نے جان پر کھیل کر ملزم کو گرفتار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اللہ ان پولیس افسروں کو سلامت رکھے۔ سلام ہے آپ کو اور آپ کے خاندان کو۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مثال قائم کردی۔سوشل میڈیا پر شہریوں کے علاوہ سیاسی، سماجی و مذہبی رہنمائوں کے کارکنان بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔ ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اے ایس آئی محمد بخش بریرو اور ان کی صاحبزادی کو قوم کا سلام ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…