را ئے ونڈ(این این آئی )لیسکو فیلڈ سٹور میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ،3افسران کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل رائے ونڈ کے علاقہ چوہنگ میں واقع لیسکو فیلڈ سٹور کے افسران کی کروڑوں
روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہونے پر لیسکو حکام میں تھرتھلی مچ گئی ہے ،فیلڈ سٹور افسران نے بوگس کاغذات کے ذریعے 6کروڑ روپے مالیت کا سامان خوردبرد کیا ہے ذرائع کے مطابق بدعنوان افسران نے انرجی میٹر ،انرجی کیبل سمیت دیگر اہم آلات بجلی شامل ہیں ذرائع کے مطابق سرکل فیلڈسٹور سے تین درجن سے زائد سب ڈویژن کے لائن سپرٹنڈنٹس اپنی متعلقہ سب ڈویژن کا سامان لیکر جاتے تھے جو فیلڈ سٹور مینجر ،سٹور کیپر اور سٹاف کلرک ملی بھگت سے سامان کی زائد انٹری ڈال کر کروڑوں روپے کا سامان خوردبرد کرچکے ہیں ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے حالات کا علم ہونے پر فیلڈ سٹور کے افسران کو معطل کردیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔