منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اگر مڈٹرم الیکشن ہوتے ہیں تو کیا کوئی سیاسی جماعت اکیلی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی ؟ سروے میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کی 49 فیصد عوام نے اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کو سویلین بالادستی کی تحریک قرار دے دیا۔انسٹیٹیو ٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق 32 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ اس تحریک کے ذریعے پی ڈی ایم میں موجود جماعتیں اپنی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔سروے کے مطابق 45 فیصد عوام عوام فوری

انتخابات کے پی ڈی ایم کے مطالبے کے حامی ہیں جبکہ 31 فیصد عوام حکومت کی مدت مکمل ہونے کے حامی ہیں۔اپوزیشن اتحاد پر مبنی پاکستان ڈیموکریٹک الائنس جلد انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے لیکن مڈ ٹرم انتخابات کروانے کی صورت میں بھی کوئی سیاسی جماعت اکیلے حکومت تشکیل نہیں دے پائے گی۔ اس بات کا انکشاف انسٹیٹیو ٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کے ملک بھر میں کییگئے سروے میں ہوا، جس میں 2 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔پی ڈی ایم کی مطالبے کے مطابق فوراً مڈ ٹرم انتخابات ہونے کی صورت میں سروے میں 26 فیصد افراد نے پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا کہا، 25 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف، 9 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی، 3 فیصد نے جمعیت علمائے اسلام، 2 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان، 1 فیصد نے عوامی نیشنل پارٹی، 1 فیصد نے آل پاکستان مسلم لیگ، 1 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ق جبکہ 1 فیصد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ووٹ دینے کا کہا۔12 فیصد نے کہا کہ وہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ 8 فیصد نے کہا انہوں نے ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا جبکہ 3 فیصد نے کہا کے وہ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کریں گے۔ 9 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔انسٹیٹیو ٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کے مطابق الیکشن 2018کے بعد سے موجودہ سروے میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں 07 فیصد کمی آئی ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ نواز بھی صرف 2 فیصد مقبولیت میں اضافہ کرپائی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی

مقبولیت 4 فیصد کم ہوئی ہے۔اس سوال سے حاصل عوامی آراء کو صوبائی بنیادوں پر دیکھا جائے تومڈ ٹرم انتخابات کی صورت میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں۔صوبہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن سب سے آگے ہے اور اسے ووٹ دینے کا کہنے والوں کی شرح 39 فیصد ہے جبکہ پی ٹی آئی 26 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کو صوبے سے 05 فیصد، ٹی ایل پی کو 2 فیصد،

جبکہ 1 فیصد پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ق کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف آگے ہے اور فوری انتخابات کی صورت میں 34 فیصد لوگ اس کیلئے ووٹ کرنا چاہتے ہیں۔ صوبے سے 12 فیصد پاکستان مسلم لیگ نواز، 08 فیصد جے یوآئی ف، 3 فیصد اے این پی،4 فیصد پی پی پی، 3 فیصدجماعت اسلامی اور 2 فیصد ٹی ایل پی کو صوبے میں ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سندھ کو دیکھا جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی22 فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے،جس کے بعد دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی ہے جسے 13 فیصد لوگ ووٹ دینا چاہتے ہیں۔09 فیصد پاکستان مسلم لیگ نواز، 03 فیصد جماعت اسلامی، 03 فیصد ہی جمعیت علمائے اسلام، دو فیصد ٹی ایل پی اور 1 فیصد صوبہ سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ووٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سروے میں 45 فیصد افراد پی ڈی ایم کے

ملک میں فوراً انتخابات کروانے کے مطالبے کے بھی حمایتی نظر آئے جبکہ 31 فیصد نے حکومت کو مدت مکمل کرنے کیلئے مکمل سپورٹ کرنے کا ارادہ کیا۔ 24 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔سروے میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ 49 فیصد افراد کا خیال تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سویلین بالادستی کے لیے ہے جبکہ 32 فیصد کا خیال تھا کے اس تحریک کے ذریعے پی ڈی ایم میں موجود جماعتیں اپنی

کرپشن کو چھپانے کی کوشش کررہی ہیں، 19 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔سروے میں دیکھا گیا کہ 53 فیصد افراد یہ سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمے کی آڑ میں اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ 31 فیصد کا خیال ہے کے حکومت کرپشن کے خاتمے کیلیے خلوص نیت سے کوشش کررہی ہے۔ 16 فیصد نے اس پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔کرپشن کی

آڑ میں مخالفین کو نشانہ بنانے کی سوچ صوبہ سندھ میں سب سے زیاد ہ نظر آئی جہاں 72 فیصد اس رائے کے حامی جبکہ 16 فیصد مخالفت میں کھڑے نظر آئے جس کے بعد پنجاب سے 50 فیصد اس رائے کے حامی تو 33 فیصد مخالف نظر آئے۔خیبر پختونخوا سے عوامی رائے بٹی ہوئی نظر آئی اور 43 فیصد نے اس کی حمایت تو 43 فیصد نے رائے کی مخالفت کی۔ بلوچستان سے 35 فیصد رائے کے حامی تو 40 فیصد مخالف تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…