کراچی( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔اہلخانہ کے مطابق ایم پی اے جام مدد علی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ جام مدد علی پھیپھڑوں اور
دل کے عارضے میںبھی مبتلا تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا سے انتقال کرگئے تھے۔ انہیں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نشاندہی کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔